اپ ڈیٹس
  • 314.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.22 قیمت فروخت : 39.29
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 282.00 قیمت فروخت : 282.50
  • یورو قیمت خرید: 320.55 قیمت فروخت : 321.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.14 قیمت فروخت : 381.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.19 قیمت فروخت : 182.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.51 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.19 قیمت فروخت : 75.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.32 قیمت فروخت : 77.46
  • کویتی دینار قیمت خرید: 920.07 قیمت فروخت : 921.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 356300 دس گرام : 305500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 326606 دس گرام : 280040
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3637 دس گرام : 3121
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آزاد کشمیر میں پاک آرمی کے زیر اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

31 Jan 2025
31 Jan 2025

(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں پاک آرمی کے زیر اہتمام قائداعظم فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔

ٹورنامنٹ میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کی ٹیمیں بھرپورحصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا، افتتاحی تقریب میں پاک آرمی کے افسران، سول سوسائٹی، تاجر برادری، سکول کے بچوں اور مختلف طبقہ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے دوران ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور پرندوں کو آزاد کیا گیا، جو حاضرین کے لئے دلچسپ اور متاثر کن لمحہ تھا، مقامی کھلاڑیوں اور عوام نے پاک آرمی کے اس اقدام کو سراہا، کیونکہ یہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ علاقے میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاک آرمی کی یہ کاوش کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک مثبت قدم ہے اور اس نے علاقے میں ایک نئی روایت قائم کی ہے۔

ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے پاک فوج اور انتظامیہ کا ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے