اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

صحت کے دونوں محکمے 70 کروڑ کے نادہندہ،ادویات کی سپلائی معطل

29 Jan 2025
29 Jan 2025

(ویب ڈیسک) صحت کے دونوں محکمے 70 کروڑ کے نادہندہ ہوگئے ، ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں کیلئے ادویات کی سٹوریج اور سپلائی رک گئی۔

ٹی سی ایس نے سنٹرل ویئر ہاؤس سے ہسپتالوں کو ادویات مہیا کرنا روک دیا۔ادویات ، طبی مشینری و سامان کی سٹوریج کیلئے ملتان روڈ پر ویئر ہاوس کنٹریکٹ پر لیا گیا ہے۔ ویئر ہاؤس سے ہسپتالوں کو ادویات پہنچانے کی ذمہ داری بھی ٹی سی ایس کے پاس ہوگی۔

صحت کے دونوں محکموں نے جون کے بعد ٹی سی ایس کو واجبات ادا نہ کئے،بار بار یاددہانی کے باوجود صحت کے دونوں محکموں نے 7 ماہ سے ادائیگی نہیں کی۔ ٹی سی ایس نے 70 کروڑ کے واجبات نہ ملنے پر ادویات و سامان کی ترسیل روک دی۔سنٹرل ویئر ہاوس سے سپلائی رکنے سے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ واجبات ادائیگی میں تاحال ناکام ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے