اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں سینکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ

17 Mar 2026
17 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سینکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد طلبا و طالبات متعلقہ ادارے سے ایف اے اور ایف ایس سی کر سکیں گے۔

پنجاب بھر کے سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے متعلقہ حکام نے ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے جگہ کی دستیابی اور بلڈنگ کے موزوں ہونے کی جانچ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

ہائی سکولوں کے سربراہان سے ادارے کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کی گئی ہے جبکہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہائی سکول کا معائنہ کرنے کے بعد ہی انہیں ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔

پنجاب بھر میں ہائی سکولوں کی تعداد 6 ہزار ہے، جن میں سے اب تک 5,800 ہائی سکولوں نے اپنا ڈیٹا فراہم کر دیا ہے جبکہ 795 ہائی سکولوں نے جگہ دستیاب ہونے پر اپ گریڈیشن کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے