اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

19 Jan 2025
19 Jan 2025

(لاہور نیوز) معروف گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔

چار دہائیوں تک آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ مہناز بیگم 1955ء میں کراچی میں پیدا ہوئیں، مہناز کا اصل نام کنیز فاطمہ تھا، وہ گلوکارہ کجن بیگم کی صاحب زادی تھیں، مہناز نے سرسید گرلز کالج سے بی اے کیا اور 1972 میں فنِ موسیقی میں قدم رکھا۔

مہناز بیگم کو غزل، ٹھمری، دادرا، خیال، دروپد، سلام، نوحہ اور مرثیے پر مکمل دسترس تھی، پی ٹی وی کے پروگرام ’’نغمہ زار‘‘میں گائیکی کے بعد انکی شہرت فلم سکرین تک جا پہنچی، مہناز نے بے شمار فلموں میں اپنی میٹھی آواز کا جادو جگایا۔

گلوکارہ نے اپنی مسحور کن آواز سے کئی برس تک ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں لاتعداد گیتوں کو پہچان دی، 13 مرتبہ نگار ایوارڈ حاصل کرنے سمیت حکومتِ پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔

19 جنوری 2013 کوعلاج کیلئے امریکا جاتے ہوئے طبیعت خراب ہونے پر انہیں بحرین کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے