شہرکی خبریں
پاکستان ریلویز کا مزید 14 ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ
17 Jan 2025

17 Jan 2025
(لاہور نیوز) پاکستان ریلویز نے مزید 14 ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ریلوے انتظامیہ نے اپ اینڈ ڈاؤن کی 14 ٹرینیں نجی کمرشل مینجمنٹ کے تحت چلانے کے لئے اشتہار جاری کر دیا۔
ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبے کے حوالے کی جائے گی۔
اس کے علاوہ زکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس ، موہنجوداڑو پسنجر اور راولپنڈی پسنجر کی کمرشل مینجمنٹ آؤٹ سورس کی جائے گی۔