اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کاامکان

17 Nov 2024
17 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے اور آئندہ سیریز میں عاقب جاوید کو ذمے داریاں دینے پر غور کیا جارہا ہے، وائٹ بال ہیڈ کوچ کے حوالے سے فیصلہ جلد متوقع ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اب ملکی کوچ کو مستقل ذمے داری دے گا۔

یاد رہے کہ دورۂ آسٹریلیا سے قبل گیری کرسٹن نے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو دورۂ آسٹریلیا کے لیے عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔

پاکستان ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے