اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گلوبل سپر لیگ: تبریز شمسی اور بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہور نیوز) جنوبی افریقا کے لیگ سپنر تبریز شمسی اور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ کا لاہور قلندرز سے معاہدہ ہوگیا۔

دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا حصہ ہوں گے۔انگلینڈ کے ٹام ایبل، لیوک ویلز اور ایڈیم روزنگٹن بھی لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے،لاہور قلندرز کے سکواڈ میں شامل ہونیوالے لوکل پلیئرز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلوبل سپر لیگ 26 نومبر سے 7 دسمبر تک گیانا میں کھیلی جائے گی۔ایونٹ میں پاکستان سے لاہور قلندرز کے علاوہ بنگلا دیش کی رنگپور رائیڈرز، انگلینڈ کی ہمپشائر ہاکس، آسٹریلیا کی وکٹوریہ اور ویسٹ انڈیز کی گیانا ایمازون شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے