اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے منظوری نہ ملی

12 Nov 2024
12 Nov 2024

(ویب ڈیسک) بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کے لئے تاحال حکومتی منظوری نہ مل سکی۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم حکومتی اجازت کی منتظر ہے، بھارتی ٹیم  نے پاکستان میں بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لینا ہے۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے جبکہ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی۔

اس حوالے سے انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں سے حکومتی کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں، حکومت سے ہاں یا ناں چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے