اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بھی فتح اولین ترجیح ہے: محمد رضوان

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہور نیوز) قومی کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بھی فتح اولین ترجیح ہے۔

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہیں تو چیلنجز سامنے ہمیشہ آتے ہیں، آسٹریلیا کی کنڈیشن اتنی آسان نہیں، کیا بہتر کر سکتے ہیں اس پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کیلئے فائنل الیون پر بات ہو چکی ہے ابھی سامنے نہیں لا رہے، بہت چیزوں پر مشاورت ہو رہی ہے، اوپننگ میں جو اچھا ہو گا وہ کمبی نیشن استعمال کریں گے۔

قومی کپتان نے مزید کہا ہے کہ عامر، عماد، افتخار اور فخر زمان کی جگہ پُر کرنا آسان نہیں، انہوں نے پاکستان کے لئے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے، پہلی ترجیح ہماری آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنا ہے جو کھلاڑی جہاں فٹ ہو گا اس کو وہاں موقع دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے