اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سے شکست پر سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے مایوس

12 Nov 2024
12 Nov 2024

(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے پاکستان سے ون ڈے سیریز میں شکست پر مایوس ہو گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا نتیجہ بہت مایوس کن ہے، ٹیلنٹ کو انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ دینے کا یہ ایک بہت اچھا موقع ہے۔

نک ہوکلے نے مزید کہا ہے کہ ماضی میں نئے کھلاڑیوں کو موقع نہ دینے کی وجہ سے تنقید کی جاتی رہی، پلان یہی بنایا گیا تھا کہ تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی بارڈر گواسکر ٹرافی میں اچھی کنڈیشن میں ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سے شکست پر سابق کپتان مائیکل کلارک سمیت کئی آسٹریلوی کرکٹرز  نے کرکٹ آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، سابق کرکٹرز  نے پاکستان کے خلاف فیصلہ کن میچ میں 5 سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پر کڑی تنقید کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے جیتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے