اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف شاندار فتح پر پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ٹیم کو مبارکباد

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  اپنے ایک پیغام میں آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ ہرانے پر قومی ٹیم کو شاباش دی اورحارث رؤف ،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں،پاکستان کی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سے جیت خوشی کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی، کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے