اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جیسن گلیسپی کی وائٹ بال فارمیٹ میں کوچنگ کیلئے عدم دلچسپی

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی وائٹ بال فارمیٹ میں کوچنگ سنبھالنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔

جیسن گلیسپی نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کے دوران کوچنگ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں صرف عبوری کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی ہے، ابھی اس وقت وائٹ بال فارمیٹ میں مستقل کوچنگ کرنے کا خواہشمند نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کوچنگ کے لیے اپنا نام نہیں دیا، پاکستان کرکٹ میں صرف ریڈ بال کی کوچنگ کرنے کا مقصد ہی یہ تھا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکوں۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ مجھے کوچنگ سے محبت ہے مگر میں یہ سمجھتا ہوں کہ 11 مہینوں تک گھر سے باہر نہیں رہ سکتا، میں نہیں سمجھتا کہ ذہنی طور پر بھی میں یہ سب ہینڈل کرسکوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے