اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زر مبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کردیے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر ریزرو 11 ارب 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 13.5 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد ڈیپازٹس 4 ارب 75 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں ۔بینکوں کے ڈالر ریزرو کم ہونے سے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بھی گھٹ گئے ہیں، ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15 ارب 93 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہ گئے ۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے