اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سموگ کی شدید صورتحال : مریم نواز کی ہدایت پر سپورٹس گالا ملتوی

07 Nov 2024
07 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سپورٹس گالا ملتوی کر دیا گیا، سموگ کی شدید صورتحال کے پیش نظر کھیلوں کا میلہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان کہنا ہے کہ عوام کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر سموگ سیزن کے بعد سپورٹس گالا منعقد کیا جائے گا، پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے لانے کے لیے سپورٹس گالا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں شہریوں میں ماسک فراہمی کی مہم بھی شروع کر دی ہے، سینکڑوں مساجد سے سموگ میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس حوالے سے 9 ہزار کسانوں کی تربیت مکمل کر لی گئی، سکولوں میں سموگ کے خلاف لیکچرز کا سلسلہ بھی جاری ہے، 9 سے زائد مقامات پر آگ جلانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، 15 ایف آئی آرز درج اور چار لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ لاہور اور اس کے مضافات میں وسیع کڑی نگرانی اور گشت کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، 28 مقامات پر آگ لگنے کی اطلاعات جھوٹ ثابت ہوئیں، اینٹی سموگ مہم میں محکموں اور انتظامیہ کے علاوہ 3 ہزار 850 رضاکار کمیٹیاں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں، ای پی اے اور سی ٹی او سکواڈزکی زیرنگرانی ریت کی ٹرالیوں کی نائٹ سرویلنس کا عمل بھی جاری ہے، پنجاب حکومت نے سموگ کے خطرات اور احتیاطی تدابیر سے متعلق ہزاروں کی تعداد میں تحریری مواد بھی عوام میں تقسیم کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے