اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہریوں کے تحفظ کیلئے پولیس کے جوانوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، آئی جی پنجاب عبدالکریم

21 Mar 2026
21 Mar 2026

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ، امن و امان کیلئے پنجاب پولیس کے جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے عید الفطر کے موقع پر شہداء پولیس کی یادگار پر حاضری دی، سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے پنجاب پولیس کے جوانوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں کی بدولت آج ہم پرامن فضا میں سانس  لے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت پورے صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ عبادت گاہوں، اہم مقامات اور عوام کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

آئی جی پنجاب کے مطابق عید کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے پنجاب پولیس کے 47 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے