اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سعودی اور قطر کے دورے میں سرمایہ کاری اور ملکی ترقی پر گفتگو ہوئی: وزیر اعظم

04 Nov 2024
04 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی اور قطر کے دورے میں سرمایہ کاری اور ملکی ترقی پر گفتگو ہوئی۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب اور قطر کے کامیاب دورے کر کے آیا ہوں، سعودی عرب اور قطر میں ون آن ون وفود سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں  نے کہا کہ سعودی عرب میں فیوچر انوسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کیا، سعودی ولی عہد نے سرمایہ کاری کی یقینی دہانی کرائی ہے، سعودی عرب کے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر  نے تیزی سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے، قطر آئی ٹی، معدنیات اور ملکی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، وزیر اعظم  نے کہا کہ امیر قطر  نے پاکستان میں آئی ٹی پارک بنانے کا عندیہ دیا ہے اور 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، دوسری جانب آذربیجان سے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات چیت ہوئی۔

محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں باہمی شراکت داری کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، اس سلسلے میں ہمارا وفد سعودی عرب جائے گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے