اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت کا ججز کی تعداد، سروسز چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا فیصلہ

04 Nov 2024
04 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا، جس میں قومی اسمبلی میں مجوزہ قانون سازی کے بِل کے حوالے سے ارکان کو اعتماد میں لیا گیا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے اور سروسز چیف کی مدت ملازمت میں اضافے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت نے سروسز چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، سروسز چیف کی مدت ملازمت تین سے بڑھا کر 5 سال کی جائے گی، حکومت کی جانب سے آرمی ترمیمی بل کی آج ہی قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ججز کی تعداد میں اضافے کا بل آج قومی اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 33 رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، ججز کی تقرری کب کرنی ہے فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے