اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

'آو کھیلیں خرچہ ہم اٹھائیں گے' سعودیہ کی پاکستان فٹبال ویمن ٹیم کواپنے خرچے پر میچ کھیلنے کی پیشکش

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(ویب ڈیسک) سعودی عرب فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو قطر میں میچ کھیلنے کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے قطر میں پاکستان سے ویمن فٹبال میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے اور دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی سعودی عرب سے میچ کھیلنےمیں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے تمام اخراجات بھی سعودی فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی جب کہ میچ کیلئے دونوں ٹیموں کا تربیتی کیمپ قطر میں ہی لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس ماہ فیفا ونڈو میں خواتین فرینڈلی میچ کیلئےپاکستان فٹبال فیڈریشن سے رابطہ کیا ہے اور خواتین کی فیفا فرینڈلی ونڈو 25 نومبر سے 7 دسمبر کے درمیان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے