اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈیرن گوف گلوبل سپر لیگ کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈچ کوچ مقرر

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(ویب ڈیسک) گیانامیں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کیلئے لاہور قلندرز نے ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

رپورٹ کےمطابق گلوبل سپر لیگ کا آغاز  گیانا میں  26 نومبر سے  ہو گا اور ڈیرن گوف 23 نومبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ڈیرن گوف کی تقرری پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کہا ہےکہ انگلینڈ کے سابق فاسٹ باولر اور سابق ایم ڈی یارکشائر کاؤنٹی ڈیرن گوف کا ہیڈ کوچ کے طور پر تقرر کرکے خوش ہیں، ڈیرن گوف گلوبل سپر لیگ میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

دوسری جانب ڈیرن گوف نےلاہور قلندر کے ہیڈ کوچ بننے پر کہا کہ قلندرز کے ساتھ جڑنا اور کام کرنا اعزاز کی بات ہے، میں لاہور میں پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے دوران معاونت کرچکا ہوں اور مستقبل میں بھی  لاہور قلندرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے