اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی: فائن آرٹس کے طلبہ کے مقالہ جات کا ڈسپلے، دیکھنے والے دلدادہ

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(سامعہ سعید اعوان) پنجاب یونیورسٹی میں فائن آرٹس کے طلبا و طالبات کے مقالہ جات کے ڈسپلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر تصویر نئی کہانی کی عکاسی کرتی ہوئی دکھائی دی۔

طلبا و طالبات نے نہایت عمدہ انداز میں اپنے تخیلات کو پینٹ کیا، پینٹنگ میں آرٹ کی مختلف ٹیکنیکس کا استعمال بھی کیا گیا، 45 طلبہ نے اپنے تھیسس ڈسپلے کیے، ایک سے بڑھ کر ایک پورٹریٹ کا ڈسپلے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کرتا نظر آیا۔

طلبا و طالبات نے نہایت خوبصورتی اور خوب محنت سے 6 ماہ سے زائد دورانیے میں اپنا کام مکمل کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ بہت محنت سے مقالے تیار کئے گئے ہیں۔

تھیسس ایگزیبیشن میں ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے خصوصی شرکت کی اور بچوں کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

اس موقع پر ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستانی طلبا بہت ہونہار ہیں، ڈیپارٹمنٹ ہیڈ ڈاکٹر سمیرا کا کہنا تھا کہ طلبا نے تمام تر انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کو مدنظر رکھ کر کام کیا جو قابل دید ہے۔

ایگزیبیشن کو دیکھنے کے لئے طلباوطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انہوں نے تصاویریں لیں اور آرٹسٹس کو خوب سراہا اور ساتھی طلبہ کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے