اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ: پاکستانی جڑواں بہنوں نے میڈلز جیت لیے

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستانی جڑواں بہنوں نے تائیکوانڈو کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام سربلند کردیا۔

انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبات نے گولڈ اور برانز میڈل جیت کر غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔منیشا علی اور ملیحہ علی جڑواں بہنیں ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے، منیشا علی نے 73کلو گرام سے زیادہ کیٹیگری میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔

اس سے قبل چیمپئن شپ کی 73 کلو گرام کیٹیگری میں ملیحہ علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے