اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اور شاہین کی تنزلی

17 Oct 2024
17 Oct 2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگز جاری کردیں۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹر بابر اعظم کی 3 اور شاہین آفریدی کی 4 درجے تنزلی ہوئی ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجےبہتری کےبعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 19ویں نمبرپر آگئے جبکہ بابراعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 15ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

اسی طرح ٹیسٹ ٹیم کی نئی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ اور روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن برقرار ہے، نئی رینکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 4 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبرپرچلےگئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے