اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تباہی مچا دینے والا کوئی فاسٹ باؤلر نظر نہیں آیا: وقار یونس

24 Sep 2024
24 Sep 2024

(ویب ڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے کہا ہے کہ اب تک کوئی تباہی مچا دینے والا فاسٹ باؤلر نظر نہیں آیا۔

فیصل آباد میں پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز ون ڈے کپ جاری ہے، 52 سالہ سابق فاسٹ باؤلر وقاریونس لائنز ٹیم کے مینٹور ہیں۔

وقاریونس قومی ٹیم میں شامل اور چیمپئنز ون ڈے کپ میں سامنے آنے والے باؤلرز کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی فاسٹ باؤلر نظر نہیں آیا جس کو دیکھ کر لگے کہ وہ مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن میں تباہی مچا دے گا۔

وقار یونس نے مزید کہا کہ ہمارے فاسٹ باؤلرز کو فٹنس کے مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ریڈ اور وائٹ بال کے کھلاڑیوں کو الگ الگ کرنا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے