20 Sep 2024
(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کیلئے بینکوں کو 2236 ارب روپے فراہم کر دیئے۔
سٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں کو 7 روز کیلئے 1858 ارب روپے 17.56 فیصد شرح سود پر فراہم کیے، مرکزی بینک کی جانب سے روایتی بینکوں کو 28 روز کیلئے 217 ارب روپے 17.56 فیصد شرح سود پر فنڈنگ کی گئی۔
اسلامی بینکوں کو 7 روز کیلئے 161 ارب روپے فنڈنگ 17.58 فیصد شرح منافع پر کی گئی، اسلامک بینکوں کیلئے 28 روز کے مارکیٹ آپریشن کیلئے کوئی بولی نہیں دی گئی۔