20 Sep 2024
(لاہور نیوز) پھل اور سبزیاں عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کے نرخ بڑھ گئے۔
پیاز کی سرکاری قیمت 125 روپے، فروخت 150 روپے کلو ہو رہے ہیں، ٹماٹر 120 روپے، لہسن 620 روپے، ادرک 700 روپے، سبز مرچ 180 روپے، لیموں 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ کریلے 180 روپے، پالک 120 روپے، بند گوبھی 180 روپے، پھول گوبھی 180 روپے میں بیچے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں کیلا 200 روپے کا درجن، سیب 280 روپے، آلو بخارہ 400 روپے، آڑو 350 روپے اور آم 260 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔