اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کو جلد سزا ہو جائے گی،بہن علیمہ خان کا دعویٰ

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جج نے جلد بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کو عوام نے بچانا ہے، یہ ہمیں کبھی بھی ملٹری کورٹ میں لے جائیں گے، ہمارے بہت سے لوگ ملٹری جیل میں ہیں، ہمارا بھانجا بھی ملٹری جیل میں ہے،کسی کو معلوم نہیں کہ ان کو کب اور کتنی سزا ہو جائے گی، اب یہ قانون لانا چاہتے ہیں کہ کسی کو بھی اٹھا کر لے جائیں۔

علیمہ خان نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جج نے جلد بانی پی ٹی آئی کو سزا دینی ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ سننے میں آرہا ہے بانی پی ٹی آئی کو ملٹری جیل میں ڈالنے کی کوشش ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے جیل میں رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے