اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے لئے منتخب

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے لئے منتخب ہو گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو دو سال کے لئے عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ ممبرز میں منتخب کر لیا گیا، پاکستان کو ویانا میں آئی اے ای اے جنرل کانفرنس میں اس ماہ شروع ہونے والے ٹرم کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے پاکستان کا بطور اٹامک انرجی ایجنسی ممبر کیلئے منتخب کیا جانا اس کی نیوکلیئر انرجی کے پرامن اور مثبت استعمال کی علامت ہے، پاکستان نیوکلیئر انرجی کے شعبہ میں اسکے پرامن استعمال کے تجربات کو شیئر کرنے کا اعادہ رکھتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا اس ماہ کے آغاز پر پاکستان نیوکلیئر انرجی کے دسویں کنونشن آف نیوکلیئر سیفٹی میں بطور صدر منتخب ہو چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے