اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کا موسم گرم و خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں

20 Sep 2024
20 Sep 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے گا جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں آج بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر کے شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا، باغوں کے شہر میں سموگ کی اوسط شرح 139 پر پہنچ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے