اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی ترانے کی بے توقیری: افغان قونصل جنرل کیخلاف صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(لاہور نیوز) قومی ترانے کے احترام میں افغان قونصل جنرل کے کھڑے نہ ہونے کا معاملہ، افغان قونصل جنرل کی قومی ترانے کی بے توقیری کیخلاف صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع ہو گئی۔

قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی نے جمع کرائی، قرار داد کے متن کے مطابق سرکاری تقریب میں کھڑا نہ ہو کر افغان قونصل جنرل نے قومی ترانے کی بے توقیری کی۔

متن کے مطابق قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا سفارتی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے، افغان قونصل جنرل  نے ملکی سفارتی آداب کی بے توقیری کی جو قابل مذمت اقدام ہے۔

قرارداد کے مطابق بے توقیری کرنے والے کے خلاف اسلام آباد اور کابل میں احتجاج ریکارڈ کرائیں، متعلقہ افغان عہدیداروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے