اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواسہ رات کے اندھیرے میں نانا کے بنائے آئین پر نقب زنی کر رہا تھا: علی محمد خان

18 Sep 2024
18 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواسہ رات کے اندھیرے میں نانا کے بنائے آئین پر نقب زنی کر رہا تھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ نواسہ رات کے اندھیرے میں نانا کے بنائے آئین پر نقب زنی کر رہا تھا، نامکمل ہاؤس سے آپ کیسے ترامیم پاس کر سکتے ہیں؟ ہمارے لیڈر کو باہر لے کر آئیں پھر ترامیم پر بات کریں۔

علی محمد خان  نے کہا کہ ان ترامیم کو غیر آئینی ترامیم کہتا ہوں، ہمارا اصل مینڈیٹ ہمیں واپس کیا جائے، آپ کا ہاؤس آف فیڈریشن ہی مکمل نہیں، خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں ہمیں تاحال نہیں ملیں، سخت مشکل حالات میں بھی ساتھ کھڑے ہونے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے