اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ، نمبرز پورے ہونگے تو بل پاس ہو گا: چیئرمین سینیٹ

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے ، نمبرز پورے ہونگے تو ہی بل پاس ہو گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ بل پاس ہو رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، بل میں ریفارمز کی بات ہے جب سامنے آئے گا تو حمایت یا مخالفت کا فیصلہ کرینگے۔

انہوں نے کہا  کہ جب میں وزیراعظم تھا تو اعلان کیا کہ اس ملک کو ایک پارٹی نہیں چلا سکتی، ملکی ترقی کے لئے ملکر کام کرنا بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا میں بہت احترام کرتا ہوں، جنہوں نے ہم پر کیس بنایا آج ان کو ووٹ دینے جا رہے ہیں، میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں ، حالات کے مطابق گورنر راج کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے