اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں: مولانا فضل الرحمان

13 Sep 2024
13 Sep 2024

(لاہور نیوز) سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی باتیں ہو رہی ہیں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں۔

قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں امن و امان کے حالات اچھے نہیں، کیا گورنر میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کر سکے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے براہ راست بات چیت کے بیان کو جذباتی بات قرار دیدیا، یہ جذباتی باتیں ہیں، حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی اپنی پارٹی پوزیشن واضع کر دی، انہوں نے کہا کہ ہم  نے اس حوالے سے گزشتہ روز اپنا موقف واضع کر دیا تھا، یعنی جے یو آئی ووٹ نہیں کرے گی۔

سربراہ جے یو آئی  نے کہا کہ ہم  نے اصلاحات کے حوالے سے جو تجاویز دی ہیں اس حوالے سے کوئی چیز آتی ہے تو اس پر غور ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے