اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شبلی فراز نے سینیٹ کی سیٹیوں بارے چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا

13 Sep 2024
13 Sep 2024

(لاہور نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن کی نشستوں پرحکومتی ممبران کی موجودگی پر اپوزیشن لیڈر کے اعتراض پر اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چئیرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔

شبلی فراز کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ آئینی جمہوری و پارلیمانی سکیم کے تحت سینیٹ حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ سیٹیں دی جائیں، سینیٹ میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، اپوزیشن لیڈر بڑی جماعت کے ممبران کو ایوان میں پچھی سیٹیں دی گئی ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایک ممبر والی جماعتوں کو پہلی سیٹیں دی گئی ہیں، اپوزیشن ایوان میں سیٹوں سےمتعلق تبدیلی کریں، انہوں  نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کی بنچز پر حکومتی جماعتوں کے ممبران کو ہٹائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے