اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

علی امین کی افغان قونصل جنرل سے ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت ہے: عظمیٰ بخاری

13 Sep 2024
13 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی افغان قونصل جنرل سے ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور مسلسل فیڈریشن مخالف سازشیں کر رہے ہیں، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے ملک کے ساتھ کس حیثیت سے بات کر سکتا ہے؟ کل افغان قونصل جنرل سے ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت کا اعلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی غلط فہمی میں مت رہیں فیڈریشن لاڈلے بچے کی طرح ان کا منہ نہیں دیکھتی رہے گی، علی امین گنڈاپور یہ سب کچھ کیوں کر رہے، کس کے اشارے پر کر رہے، ہمیں سب معلوم ہے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ فساد پارٹی پاکستان میں دوبارہ 2014 والے دھرنے کا سیکوئل دہرانے کی پلاننگ کر رہی ہے، اسلام آباد کا جلسہ اور گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے