اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جیل حکام کو روبکار موصول، پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز کو رہا کر دیا گیا

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ امتیاز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا، عدالت نے گزشتہ روز شیخ امتیاز کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

آج مچلکے جمع ہونے کے بعد عدالت نے شیخ امتیاز کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی، واضح رہے کہ شیخ امتیاز ظل شاہ قتل اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے مقدمات میں گرفتار تھے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے