12 Sep 2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ یہودی لابی بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ کا وائس چانسلر بنانا چاہتی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ بلوچستان کے عام لوگوں کو حقوق کیوں نہیں دیئے گئے، علی امین گنڈا پور نے کہا پنجاب آؤں گا تم لوگ بنگلادیش بھول جاؤ گے، یہ پختونوں اور پنجابیوں کو الگ کرنے کی سازش نہیں ہے؟۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ گنڈا پور کی دوسری شاخ منظور پشتین کی ہے، منظور پشتین نعرہ قبائلیوں کا لگاتے ہیں لیکن ٹوپی افغانستان کی پہنتے ہیں، میں پاکستان توڑنے نہیں قبائل کےحقوق کی جنگ لڑ رہی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منظورپشتین کوافغانستان کے جھنڈے بڑے پسند ہیں، افغانستان منظور پشتین کو شہریت دے۔