اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے زیر تربیت افسران کا پنجاب سیف سیٹیز اتھارٹی کا دورہ

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(لاہور نیوز) پوسٹ انڈکشن ٹریننگ کورس کے زیر تربیت افسران نے پنجاب سیف سیٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔

وفد کو آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد نے ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی، زیر تربیت افسران کو ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور ویمن پولیس سٹیشن سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔

وفد نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن سینٹر کے جدید فیچرز اور آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر کی ورکنگ کے عمل کا جائزہ لیا، زیر تربیت افسران کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی ورکنگ بارے بھی بتایا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آپریشن کمانڈر ایس پی شفیق احمد کا کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قائم ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کار آمد ثابت ہو رہا ہے، پنجاب بھر میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹس لگائے جا رہے ہیں۔

وفد کے شرکاء نے کہا جدید انفراسٹرکچر کے باعث لاہور دنیا کے بڑے شہروں کا مقابلہ کر رہا ہے، سیف سٹی رول ماڈل کا کردار ادا کر رہی ہے، استفادہ کرینگے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے