اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکامی، پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان

09 Sep 2024
09 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد میں جلسہ کر کے مشکل میں پھنس گئی، پی ٹی آئی مقررہ وقت میں جلسہ ختم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث اسے اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود کو نوٹس جاری کر دیا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ جلسہ منتظمین کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے قانون آ چکا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے پر قانون اپنا راستہ لے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے