اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہو گا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

08 Sep 2024
08 Sep 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے ہو گا، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہو گی، وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہو گا۔

وزیر آباد ضلع میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی سمیت حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کے لئے بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

صدر مملکت کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈا پر موجود ہے، نکتہ اعتراض کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی ایوان میں بات ہو سکے گی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے