اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسرائیلی کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی کی حمایت کر رہا ہے: خواجہ آصف

08 Sep 2024
08 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کئی دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت کر رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کا سلسلہ 90ء کی دہائی سے جاری ہے، بانی پی ٹی آئی نےلندن میں انتخابات میں ایک مسلمان کے بجائے یہودی کی مہم چلائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی  نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی نےکبھی بھی کھل کراسرائیل کےمظالم کی مذمت نہیں کی، پاکستان مسلم دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے، بانی پی ٹی آئی نےہمیشہ ملکی تشخص کوخراب کرنے کی کوشش کی۔

بانی پی ٹی آئی غزہ میں قتل عام کرنے والے قصائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہا ہے، اسرائیلی میڈیا میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ اسرائیل  نے ان کو سیاسی طور پر گود لیا ہوا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے