اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلام آباد،لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

29 Aug 2024
29 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلے کے جھٹکے پنجاب  اور خیبرپختونخوا  کے مختلف شہروں لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ،  پشاور ،سوات ،  بٹگرام ، مانسہرہ ، مالاکنڈ اور سرگودھا، اپر دیر اور گردونواح میں محسوس کیے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں ۔

 زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 جبکہ گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلےکامرکزافغانستان کاہندوکش ریجن تھا۔

زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے