اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویزالہیٰ کا پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام چیلنج

28 Aug 2024
28 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی، راسخ الہیٰ اور زارا الہیٰ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں وزرات داخلہ کو بذریعہ سیکرٹری اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری پرویز الہیٰ پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، پرویز الہیٰ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور یوکے کیلئے جانا چاہتے ہیں۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

استدعا ہے کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرا دیتے ہوئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ناموں کو نکالنے کا حکم دے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے