اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جڑانوالہ کے سپیشل طالبعلم سے ملاقات، تعلیمی اخراجات کا ذمہ لے لیا

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے جڑانوالہ کے سپیشل طالبعلم سے ملاقات کے بعد تعلیمی اخراجات کا ذمہ اٹھا لیا۔

رانا سکندر حیات نے طالبعلم کو 50 ہزار روپے انعام دیا اور تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان بھی کر دیا، وزیر تعلیم نے بچے کی مصنوعی ٹانگ بھی لگواکر دینے کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے بچے کے والد کو بھی روزگار کیلئے رکشہ لے کر دینے کا وعدہ کیا۔ 

جڑانوالہ کا محمد ابراہیم ٹانگ سے معذور اور بیساکھی کے سہارے سکول جاتا ہے، سوشل میڈیا پر بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر تعلیم  نے بچے کی تلاش اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے