اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف نے 61 کلو سے زائد منشیات پکڑ لی، 6 ملزمان زیرحراست

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور کوئٹہ میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 6 مختلف کارروائیوں کے دوران 61 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں جن میں 46 کلو 620 گرام چرس، 14.4 کلو گرام افیون، 210 گرام آئس اور 200 نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے