اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتیٰ کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے