اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور زون نے باڑا مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان میں محمد عثمان اور محمد آفتاب شامل ہیں، ملزمان سے 30 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی ،چیک بکس اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لے لی گئیں۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ  لاہور شاہ عالم مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو حوالہ ہنڈی کیس میں گرفتار کیا گیا، ملزم رضوان ارشد سے 30 لاکھ روپے نقدی، حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے