اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

طالبہ سے زیادتی کی ویڈیو وائرل کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے طالبہ سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

متاثرہ لڑکی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سکول ٹیچر ملزم ناصر لطیف ایک سال تک بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ لڑکی نے سکول چھوڑنے کا کہا تو ملزم نے مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے سوا 2 سال بعد مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا، ملزم دو سال سے جیل میں ہے  اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد طالبہ سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کی ضمانت بعداز گرفتار ی کی درخواست خارج کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے