اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: پنجاب پولیس کا بشریٰ بی بی سے تفتیش کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں بشریٰ بی بی سے تفتیش کیلئے احتساب عدالت اسلام آباد سے رجوع کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے پنجاب پولیس کو بشریٰ بی بی سے تفتیش کی اجازت دے دی، بشریٰ بی بی نیب کیس میں گرفتار ہیں، بشریٰ بی بی کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں ہی رکھا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کے خلاف 11 مقدمات راولپنڈی میں اور ایک مقدمہ اٹک میں درج ہے، گزشتہ روز انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پولیس کو 7 روز میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے