اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ز ریفر نس کی سماعت ملتوی

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(ویب ڈیسک) راولپنڈی کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج امجد جاوید رانا نے  اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان گل اور ظہیر عباس چودھری  جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر آج بھی جرح نہ ہوسکی۔

دوران سماعت  عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سے متعلق نیب کی بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ پیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے 23 اپریل 2020 کو بورڈ میٹنگ میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کو کمپلینٹ ویریفکیشن کی سطح پرکلوز کردیا تھا، نیب کی بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔

نیب حکام نے کہا کہ ریفرنس نئے شواہد کی بنیاد پر فائل کیا گیا تھا،  2020 کی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا تفتیشی کے بیان پر جرح سے کوئی تعلق نہیں۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت  15 اگست تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے