اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گجرپورہ میں ڈاکو تاجر سے 70 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہور نیوز) گجر پورہ کے علاقے میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو تاجر طاہر شیخ سے 70 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تاجر طاہر شیخ منڈی میں خریدے گئے سامان کی رقم ادا کرنے جا رہا تھا، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران تاجر طاہر شیخ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

ڈاکوؤں نے جان سے مارنے کے لیے فائرنگ بھی کی جس سے وہ حادثاتی طور پر محفوظ رہے، فائرنگ سے جی ٹی روڈ پر بھی خوف وہراس پھیل گیا۔

پو لیس نے تاجر طاہر شیخ کے ملازمین سے تفتیش شروع کر دی۔ تمام ملازمین کے موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے،تاحال پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے